
ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیر مریم اورنگزیب کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ۔
مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گےآج چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں نوجوان کو بے روزگاری کا سامنا ہےیہ اتنے بڑے چور ہیں واردات بھی ڈالتے ہیں، اور ڈھٹائی بھی کرتے ہیں ۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی. سابق وزیر مریم اورنگزیب جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی.
عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے پیش ہونے پرورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے ، عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق چیرمین نے جھوٹے مقدمات بنائے ، نو مئی کو شہداء کی یادوں کو جلایا گیا ۔
عدالت نے مریم اورنگزیب کے خلاف کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے ۔









