
ہاٹ لائن نیوز : چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ سے اے این پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کیمطابق فائرنگ سے معین خان نامی کارکن زخمی ہوا۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دوسری جانب باجوڑ کے علاقے صادق آباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب خان جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او راشد خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمااین اے 8 سے آزاد امیدوار کےطور پر الیکشن لڑ رہے تھے۔
انہیں صدیق آباد میں نامعلوم افراد نے گولی مار ڈالی۔








