چتا پرجلانےکیلیے رکھا گیامردہ عین وقت پر اٹھ بیٹھا

0
290
چتا پرجلانےکیلیے رکھا گیامردہ عین وقت پر اٹھ بیٹھا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست راجستھان میں ایک شخص جسے آخری رسومات کے لیے چتا پر چڑھایا گیا تھا، وہ وقت پر ہوش میں آگیا۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیاتھا۔

یہ واقعہ راجستھان کے جھنجھنو ضلع کا ہے۔ 25 سالہ روہتاش کمارجمعرات کو مرگی کا دورہ پڑنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

موت کیوجہ جاننے کے لیے باقاعدہ پوسٹ مارٹم کرانیکے بجائے ڈاکٹروں نے روہتاش کمار کو مردہ قرار دیکر مردہ خانے بھیج دیا۔

چتا کو آگ لگانے سے چند لمحے پہلے روہتاش کمار کا جسم متحرک ہوگیا۔ وہ سانس لے رہا تھا۔ انہیں دوبارہ بی ڈی کے اسپتال لےجایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا لیکن انکی حالت سنبھل نہیں سکی اور انہیں فوری طور پر جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکو مردہ قرار دے دیا۔ .

Leave a reply