چاہت فتح علی خان ایک بار پھر ناکام ہو گئے

0
248
چاہت فتح علی خان ایک بار پھر ناکام ہو گئے

خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا گانا ‘بدو بدی’، جس نے اپنی بے تکی دھنوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی، یوٹیوب پر واپس آنے کے اگلے ہی دن دوبارہ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی اور یوٹیوب کی جانب سے ‘بدوبدی’ گانے کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کے بعد اہم معلومات اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔

گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ گانے کو یوٹیوب نے دوبارہ اپ لوڈ کیا تھا، لیکن ایک اور سٹرائیک کی وجہ سے اسے دوبارہ ڈیلیٹ کردیا گیا۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے گانے پر پیسے خرچ کیے ہیں، مجھے کسی نے اسپانسر نہیں کیا۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ میں گانا چھوڑ دوں، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مزید گانے آئیں گے اور میں گانا نہیں چھوڑوں گا۔

Leave a reply