چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عالمی مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح

0
46
چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عالمی مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح

سونے کے بعد عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت بھی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بڑھ کر چھپن اعشاریہ تین ڈالر ہو گئی، جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس کی قیمت میں تقریباً پچانوے فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق صنعتی شعبے کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مانگ میں اضافے نے عالمی سطح پر چاندی کی قیمتوں کو مزید اوپر دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں عالمی معاشی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں ممکنہ تبدیلیاں بھی چاندی کے نرخوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

پاکستان میں تاہم چاندی کی قیمت میں استحکام برقرار ہے اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی پانچ ہزار چھ سو بیالیس روپے کے نرخ پر دستیاب ہے۔

Leave a reply