چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
110
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق چاندی پہلی بار فی اونس 75 ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے، جبکہ سونا اور پلاٹینم بھی اپنی بلند ترین قیمتوں پر پہنچ چکے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 74.52 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ اس سال کے دوران چاندی کی قیمت میں مجموعی طور پر 158 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جون کے بعد اس کی قیمت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز، الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار، اور مہنگائی سے بچاؤ کے لیے سرمایہ کاری شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپاٹ سونا 0.6 فیصد اضافے کے بعد 4,505.03 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جبکہ اس سے قبل سونا 4,530.60 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پربھی دیکھاگیاتھا۔
پلاٹینم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور رواں سال اس کی قیمت میں تقریباً 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 1979 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Leave a reply