چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، زیورات عوام کی پہنچ سے باہر

0
132
چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، زیورات عوام کی پہنچ سے باہر

ملک میں مہنگائی کی لہر کے دوران قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں چاندی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور یہ فی تولہ 9 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران چاندی 4 ہزار روپے فی تولہ مہنگی ہوئی ہے، جس کے باعث متوسط طبقے کے لیے چاندی کے زیورات خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ کراچی کے مشہور لیاقت آباد صرافہ بازار سمیت کئی مارکیٹوں میں خرید و فروخت کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے خریداروں کا رش ہوا کرتا تھا، مگر اب صرف وہی لوگ آتے ہیں جو پرانے زیورات بیچنے یا پالش کروانے کے لیے آتے ہیں۔ ایک جیولر کے مطابق، سونے کی قیمت میں شدید اضافے کے بعد لوگوں نے سرمایہ کاری کے لیے چاندی کا رخ کیا، جس سے اس کی مانگ اور قیمت دونوں میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ اور تحفے تحائف کے لیے چاندی کے زیورات خریدنا اب ان کے بجٹ سے باہر ہو چکا ہے، اور وہ مصنوعی زیورات پر اکتفا کر رہے ہیں۔

Leave a reply