چالیس اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت

ہاٹ لائن نیوز : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 44 فوجی ٹینکوں کو تباہ کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہم نے غزہ میں 44 اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا جس کے دوران 40 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اسرائیلی فوجیوں پر حماس کے حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی۔









