چار ہزار اشیاء پر خصوصی رعایت کا اعلان

0
198
چار ہزار اشیاء پر خصوصی رعایت کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک کے دوران تقریباً 4000 اشیاء پر 25 سے 75 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کوکنگ آئل، انڈے، دودھ، چاول،چکن، پھلیاں، روٹی ، چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ سکریٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف جو اشیا کی فہرست جاری کی گئی ہے، اگر ان کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، تو وزارت سے منظوری لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک کی مارکیٹوں میں مصنوعات اور خاص طور پر اشیائے خوردونوش کی وافر سپلائی ہو رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں توازن پیدا کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔

Leave a reply