چائے صحت کی خاموش دشمن

چائے صحت کی خاموش دشمن
چائے ایک فرحت بخش اور لذیذ مشروب ہے، لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، چائے کی پتیوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، ٹیننز، کیفین اور مائیکرو منرلز بھی شامل ہیں، اگر چائے کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ طبی مسائل پیدا کر سکتی ہے، جیسے سردرد، بے چینی، ہاضمے کی خرابی اور نیند کی کمی وغیرہ۔
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ صبح یا شام کی چائے چھوڑ دیں، چائے پینے کی عادت میں توازن ضروری ہے، دن میں 2 سے 3 مرتبہ چائے کافی ہوتی ہے، اور اس کا مناسب استعمال کر کے آپ چائے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، بغیر کوئی نقصان اٹھائے۔









