پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

0
184
پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھبیس نومبر کے احتجاج سے متعلق تیرہ مقدمات میں ڈھائی سو سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کیمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک سو پچاس ملزمان کی درخواستیں خارج کر دیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کل چار سو چھتیس درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

تھانہ بنی گالہ کے اٹھارہ، تھانہ کوہسار کے تینتالیس، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے نو اور تھانہ نون کے سترہ ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔

اس کے علاوہ تھانہ آبپارہ کے 70، تھانہ آئی نائن کے 30، تھانہ مارگلہ کے 13، تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظورہو چکی ہیں۔

Leave a reply