پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو عدالت میں پیش کیوں نہ کیا؟

0
269
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو عدالت میں پیش کیوں نہ کیا؟

ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھراؤ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے احمر رشید بھٹی کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت پیش نہ کیا گیا ۔

پولیس نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ۔

ملزم کی شناخت ہو چکی ہے لیکن لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باعث پیش نہیں کیاگیا ۔

ملزم کے وکیل رانا انتظار نے کہا کہ اگر ملزم کو پیش نہیں کیا گیا تو یہ غیر قانونی حراست ہو گی ۔

عدالت نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کے باعث کسی بھی عدالت میں حراست میں پیش نہیں کی گئی ، آپ تحریری درخواست دے دیں میں اس پر آرڈر کر دیتا ہوں ۔

Leave a reply