پی ٹی آئی کور کمیٹی کااجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

0
213
پی ٹی آئی کور کمیٹی کااجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس رات گئے تک جاری رہنے کے بعد جمعہ کو ختم ہوگیا۔ اجلاس کے بعد تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ جو بھی آئے اس سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، محسن نقوی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کور کمیٹی ممبران کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع کیمطابق تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے لیے کسی جج کا نام نہ لینے پر اتفاق کیا۔ پی ٹی آئی پہلے ٹی او آرز طے کریگی۔

کور کمیٹی اجلاس میں فواد چوہدری کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے بانی کے خود ساختہ ترجمان بن گئے ہیں، فواد چوہدری کی پی ٹی آئی بانی سے ایک منٹ کی ملاقات ہوئی، فواد چوہدری اپنی رائے ہم پر مسلط نہ کریں۔

Leave a reply