پی ٹی آئی کوبرطانوی پارلیمنٹ میں سبکی کاسامنا

ہاٹ لائن نیوز : برطانوی پارلیمنٹ کی مرکزی عمارت میں پی ٹی آئی کو مرکزی میٹنگ روم میں بریفنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔
پی ٹی آئی نے برطانوی پارلیمنٹ کی مرکزی عمارت میں بریفنگ دی جس میں تین سمیت آٹھ سے دس برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ انکا تعلق پاکستان سے تھا۔
پی ٹی آئی کیجانب سے بین الاقوامی میڈیا کو مدعو کیا گیا تھا تاہم کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی جب کہ اراکین پارلیمنٹ کی کم تعداد کے باعث پاکستان کے صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انیل مسرت اور جہانگیر چیکو کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جسکا ملبہ زلفی بخاری نے انتظامیہ پر ڈال دیا۔








