
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ میں پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دے دی ، عدالت نے 19 نومبر کو پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دی ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں ، الیکشن کی تاریخ اناوئس ہوچکی ہے لہذا تمام جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو بھی جلسے و کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے ، پولیس اور ضعلی انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کارنر میٹنگ کی اجازت دی جائے اور کارنر میٹنگ میں پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے ۔









