
ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف نے چیئرمین سمیت قیدی رہنماؤں کے کیسزکی بھرپور پیروی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،۔پی۔ٹی۔ائی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ قید رہنماوں کی رہائی کے لئے تگڑے وکلا قانونی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اجلاس میں سینٹر شبلی فراز کی سربراہی میں پی۔ ٹی۔ آئی کی نئی لیگل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سلمان صفدر، علی محمد، علی ظفر، بیرسٹر گوہر، انتظار، شیر افضل مروت، رؤف حسن، شعیب شاہین نعیم ،انتظار، عمر ایوب اور بھی لیگل کمیٹی کا حصہ ہیں، لیگل کمیٹی عمران خان، شاہ محمود اور پرویز الہی سمیت تمام مقدمات کا جائزہ لے گی، لیگل کمیٹی قیدیوں کے مقدمات بارے کور کمیٹی کو دو ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔








