
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔
تفصیلات کیمطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل افسر حمید پمز اسپتال میں زیر علاج تھا، کانسٹیبل افسر حمید کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔








