پی ٹی آئی نے بلے کا نشان واپس لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا

0
235
پی ٹی آئی نے بلے کا نشان واپس لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔۔۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سمیت دیگر نے دائر کی درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کیمشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن دو کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتاعام انتخابات سے قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام ہے

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 ،209 ٫ 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے اور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف ای سی پی کی کاروائی کو کالعدم قرار دیا جائے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے روکا جائے درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔۔۔

Leave a reply