
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی نے تاحال وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کی جائے گی، اور عدالت اب قائم ہو چکی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی زیر غور ہے، اور پارٹی کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدالت کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں۔ تاہم تاحال اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔









