پی ٹی آئی نےالیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست واپس لےلی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرخان نے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سامنے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لےلی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کیخلاف بیرسٹرگوہر کی درخواست پرسماعت کی۔
سماعت کے دوران بیرسٹر گوہرکےوکیل سلمان اکرم راجہ نےدرخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس سے اعتراضات ہیں، ہم ان اعتراضات کو دور کرکے دوبارہ درخواست دائر کرینگے۔
آئینی بنچ نے سلمان اکرم راجہ کی اپیل پر اعتراضات واپس لینے کی اجازت دی اور رجسٹرار آفس کیجانب سے اعتراضات واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔









