
ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاکپی۔ ٹی۔ آئی کے سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شوکت بسراء نے فارورڈ بلاک ہونے کی تردید کر دی ہے، پی۔ ٹی۔ آئی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے شیرافضل مروت اور شوکت بسرا آمنے سامنے آگئے ہیں، شوکت بسرا نے کہا کہ پی۔ ٹی ۔آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے سب نے اپنے ووٹ بانی چیئرمین پی۔ٹی۔ائی کو دیے ہیں، ان کو چھوڑنے والوں کا حال محمود خان اور پرویز خٹک جیسا ہوگا۔
ی کل ایک نجی ٹی۔ وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران شیرافضل خان مروت نے فارورڈ بلاک بننے کی تصدیق کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم۔ پی۔ ایز کو پنجاب میں توڑا جا رہا ہے، اور پی۔ ٹی ۔آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے جس کا پندرہ دن پہلے پتہ چلا ہے۔








