پی ٹی آئی سینیٹرز کا 27ویں آئینی ترمیم پر شدید ردعمل، آئین کو دفن کرنے کے مترادف قرار

0
109
پی ٹی آئی سینیٹرز کا 27ویں آئینی ترمیم پر شدید ردعمل، آئین کو دفن کرنے کے مترادف قرار

اسلام آباد میں 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے اس ترمیم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے آئین کو مسخ کرنے اور دفن کرنے کے مترادف قرار دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ “26ویں آئینی ترمیم آئین کی موت تھی، جب کہ 27ویں ترمیم آئین کو دفن کرنے کی کوشش ہے۔ جنہوں نے اس کی حمایت کی، وہ تاریخ میں اس فیصلے کا کوئی جواز نہیں دے سکیں گے۔” ان کے مطابق اس ترمیم سے عدالتی نظام بری طرح متاثر ہوگا۔

سینیٹر زرقا سہروردی نے مؤقف اختیار کیا کہ “صدر اور وزیراعظم کو بھی قابلِ احتساب ہونا چاہیے، مگر عدلیہ کے اختیارات چھیننا خطرناک قدم ہے۔”

سینیٹر اعظم سواتی نے ترمیم کو “کالا بل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “یہ قانون عدلیہ کی آزادی کے لیے سنگین خطرہ ہے، ایک دن سب کو احساس ہوگا کہ بہت بڑی غلطی کی گئی۔”

سینیٹر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حکومت جعلی اکثریت کے ذریعے اتنے بڑے فیصلے کرنے جا رہی ہے، جب کہ فیصل جاوید نے کہا کہ “17 سیٹوں والی حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔”

سینیٹر محسن عزیز نے زور دیا کہ حکومت اس اہم معاملے پر عجلت سے گریز کرے اور اپوزیشن کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے تاکہ بہتر اور متفقہ ترامیم سامنے آسکیں۔

Leave a reply