پی ٹی آئی سنیٹرز کے خلاف درخواست دائر

0
301
پی ٹی آئی سنیٹرز کے خلاف درخواست دائر

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سینٹرز کو آزاد قرار دینے اور مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیا ، جسٹس علی باقرنجفی نےمقامی وکیل آفاق احمدکی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست کےقابل سماعت ہونے اور پہلی درخواست کا تحریری فیصلہ ساتھ لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کردیا۔

درخواست میں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سمیت دیگرکو فریق بنایا گیاہے۔

Leave a reply