
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کے ایکس اکاؤنٹ سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کے نوجوان بیٹے کی موت پر شرمناک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد انکوشدید تنقید کا سامنا ہے۔
انہوں نے ابتدائی جملوں میں شاہ زیب کی موت کا اعلان کیا اور پھر ایک شعربھی لکھا جس میں کہا گیا کہ جگہ جی لگانےکی دنیانہیں ہے،یہ عبرت کی جا ہےتماشہ نہیں ہے
سوشل میڈیا صارفین نے نعیم بخاری کے اس ٹوئٹ کو ‘شرمناک’ قرار دیا ہے جس میں وہ رعنا انصارکے جوان بیٹے کی موت پر ماں کو تسلی دینے کے بجائے شاعری کے ذریعے نمک پاشی کر رہے ہیں۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ‘آپ جو بھی ہوں، ہم سب کو اپنے پیارے کو ہمیشہ کے لیے کھونے کے دکھ سے گزرنا پڑتاہے، یہ درد ہم سب کی زندگی میں آتا ہے۔ جب آپ اس تکلیف سے گزریں تو یہ الفاظ آپ کے دکھ میں اضافہ کریں۔
ایک صارف نے کہا کہ نعیم بخاری اس حادثاتی موت کو آئینی ترامیم اور سیاست سے جوڑ کر انتہائی بدتمیزی اور تذلیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کسی کی زندگی میں کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے، ہم کسی بھی وقت اپنے پیاروں سے بچھڑ سکتے ہیں، آپ جیسی بیمار ذہنیت کا جواب دینا ضروری نہیں، لیکن آپ کو اوقات یاد دلانا بھی ضروری ہے۔









