
لاہور ہائیکورٹ،
سنی اتحاد کونسل کے ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی کی الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کے نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کروانے کا نوٹیفکیشن کلعدم قرار دے دیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی
ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی نے الیکشن کمیشن کے جانب سے دوبارہ گنتی کے نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواست دائر کی ہے
درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
عام انتخابات کی 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوئی،موقف
درخواست گزار فارم 45 کے نتیجے کے مطابق 29390 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوا،موقف
مدعا علیہ نمبر 3 شہزاد نزیر نے 28427 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،موقف
الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو کامیاب قرار دیا،موقف
ناکام امیدوار وار نے کسی طرح کی شکایت جمع نہیں کروائی،موقف
انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ناکام امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے نوٹس جاری کر دئیے گئے،موقف
انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کے نوٹس جاری نہیں کر سکتا،موقف
عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کے نوٹیفیکیشن کو کلعدم قرار دے،استدعا








