پی ٹی آئی رہنما کوہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

0
165
پی ٹی آئی رہنما کوہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کیجانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور معروف وکیل رانا عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے جواب پر برہمی کا اظہار کیا۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست گزار کی درخواست پیر کیلیے مقرر کر دی ہے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپکے پاس نظر بندی کے جواز کے طور پر کیا مواد ہے؟

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

Leave a reply