
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماء ظہیر عباس کی غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست پرعدالت نے نظر بندی کے احکامات واپس لینے کی روشنی میں نمٹا دئیے۔
جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ظہیر عباس کے خلاف نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں ظہیر عباس کی 13 اگست کونظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر وزیر آباد نے 20 اگست کو نظر بندی احکامات واپس لے لیے
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیر آباد پولیس نے ظہیر عباس کو بغیر کسی مقدمے کے گرفتار کر لیابتایا گیا کہ ظہیر عباس کو نظر بندی احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے کر ظہیر عباس کو بازیاب کروانے کا حکم دے عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔









