پی ٹی آئی رہنماکے بیٹےکو پولیس نے گرفتار کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کیمطابق ڈاکٹر حسن محمود ولد محمود الرشید کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ حسن محمود کو سنگجانی تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے۔









