پی ٹی آئی رہنماووں کے خلاف نو مئی مقدمات میں جیل ٹرائل

0
193
پی ٹی آئی رہنماووں کے خلاف نو مئی مقدمات میں جیل ٹرائل

انسداد دہشت گردی عدالت ، نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات کا جیل ٹرائل ۔۔ نو مئی کے پانچ مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت کل 12 جولائی تک ملتوی

انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی ۔پولیس نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نئے ملزمان کا ضمنی چالان پیش نہیں کیا ۔پولیس نے شاہ محمود قریشی کا ایک مقدمہ کا ضمنی چالان جمع کرا رکھا ہے ۔پانچ مقدمات کا سپلیمنٹری چالان پیش کرنے میں تاخیر پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ۔عدالت نے تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے

۔
اعجاز چوہدری ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ,عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ۔خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلیے پیش ہوئے ۔ضمنی چالان پیش ہونے پر تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد ہو گی ۔عدالت نے اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں ۔راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں ضمنی چالان طلب کیا گیا ہے ۔زمان پارک اور مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمنی چالان طلب کیا گیا

Leave a reply