پی ٹی آئی رہنماووں کی ضمانتوں پر سماعت

0
175
پی ٹی آئی رہنماووں کی ضمانتوں پر سماعت

انسداد دہشتگری عدالت لاہور

جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 3 سمتبر تک توسیع کر دی
میری بہن عظمی خان کی ویڈیو پورے میڈیا پر چل چکی جس میں یہ کہہ رہی ہیں کہ آپ نے توڑ تھوڑ نہیں کرنی، علیمہ خان
عظمی خان جناح ہاؤس کے سامنے مال آف لاہور کے قریب موجود تھی، علیمہ خان
میں جناح ہاؤس کے باہر موجود تھی، علیمہ خان نہیں تھیں، عظمی خان

عظمی خان اور علیمہ خان کو شامل تفتیش کریں، جج خالد ارشد کی تفتیشی افسر کو ہدایت
پہلے دن سے کوئی فوٹیج، کوئی ٹویٹ پراسکیوشن کے پاس نہیں ہے، وکیل علیمہ خان
ہم جے آئی ٹی میں شامل تفتیش ہوئے، اور کہا کہ بتائیں ہمارے خلاف کیا ثبوت ہیں ؟ وکیل علیمہ خان

آپ نے متعدد مواقع دیے، اگر پراسکیوشن نے اب تک کچھ کرنا ہوتا تو کر لیتے، وکیل علیمہ خان
اگر یہ ڈیڑھ سال میں کچھ نہیں کر سکے، تو چار دن میں کیا کر لیں گے ؟ ایڈوکیٹ رانا مدثر
ہم نے ایسی چیزیں پہلے نہیں دیکھی تھیں، علیمہ خان
باہر کے ممالک میں کیسز کا وقت مقرر ہوتا ہے، علیمہ خان
ان ممالک میں اگر غلط ثبوت دیا جائے تو سزا ہوتی ہے، علیمہ خان
ہمارے نظام کا مذاق ہے، پوچھ گچھ نہیں ہے، علیمہ خان

جو دو، چار سو لوگ ان مقدمات میں نامزد ہیں وہ تو بھیڑ بکریاں ہیں، علیمہ خان
لاہور ہائیکورٹ میں اے آئی جی لیگل نے رپورٹس جمع کروائی تھیں کہ علمیہ خان اور عظمی خان کے خلاف لاہور میں کوئی بھی مقدمہ نہیں ہے، وکیل عظمی خان
کیا اگر میں کوئی عدالت میں کوئی جعلی رپورٹ جمع کرواؤں تو سزا ہے ؟ علیمہ خان
جی، آپ کی سزا ہے ؟ جج خالد ارشد
کیا تفتیشی افسر کی بھی سزا ہے ؟ علیمہ خان
جی، تفتیشی افسر کی بھی سزا ہے، علیمہ خان
انسداد دہشتگری عدالت کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی

Leave a reply