پی ٹی آئی جلسہ کے قریب ہوٹل، گیسٹ ہاؤس بند

0
169
پی ٹی آئی جلسہ کے قریب ہوٹل، گیسٹ ہاؤس بند

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کے پیش نظر جلسہ گاہ کے اردگرد تمام ہوٹل، دکانیں و گیسٹ ہاؤسز بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

سنگجانی پولیس کیجانب سے سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ آج سے 9 ستمبر تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان فراہم نہیں کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی دوسری سہولت فراہم نہیں کی جائے۔

Leave a reply