پی ٹی آئی ایم این ایز کا جسمانی ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج

0
251
پی ٹی آئی ایم این ایز کا جسمانی ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

شعیب شاہین، زین قریشی،شیخ وقاص اکرم، اور شیرافضل نے نظرثانی کی درخواستیں وکلا علی بخاری اور عادل عزیز قاضی کے توسط سے دائر کیں، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلد بازی میں جسمانی ریمانڈ دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی آر میں کردار کا جائزہ لیے بغیر فیصلہ دیا، ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں جسمانی ریمانڈ کی منظوری کی وجوہات نہیں لکھی گئیں، انسداد دہشت گردی کا فیصلہ قانون کے اصولوں کے منافی ہے۔

Leave a reply