
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ایم این اے اسامہ احمد میلہ اور ایم پی اے عنصر اقبال ہرل کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست دائر کی گئی ۔
عدالت نے پولیس، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سے تفصیلات طلب کر لیں ، جسٹس علی باقرنجفی نےدرخواست پرسماعت کی۔
درخواست میں ایف آئی اے،پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کیجانب سے ایڈووکیٹ آصف شہزاد پیش ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے ہیں،ممبران اسمبلی نے حلف کے لیے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کرنی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں،تفصیلات طلب کرنے کے باوجود فراہم نہیں کی جا رہیں،خدشہ ہے کہ پوشیدہ مقدمہ میں گرفتار کر لیا جائے گا۔