پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو پولیس نےحراست میں لےلیا

0
194
پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو پولیس نےحراست میں لےلیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے3ارکان اسمبلی کوپولیس نے امن خراب ہونیکے خدشے کے پیش نظر حراست میں لے لیاہے۔

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لےلیاگیاہے۔

پولیس کا کہناہےکہ پی ٹی آئی کے تینوں راہنما احتجاج میں شرکت کیلیے اسلام آباد جارہے تھے، تینوں ایم این ایز کو امن کونقصان پہنچانےکےخدشے کے تحت حراست میں لیاگیاہے۔

Leave a reply