
ہاٹ لائن نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی خدمات دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق عبدالرزاق کو قومی ٹیم کی اسٹرائیک فورس کا سربراہ بنایا جا رہا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کی سربراہی میں اسٹرائیک فورس بنانے کا مقصد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے مضبوط ٹیم بنانا ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے بھی پی سی بی کے لیے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔









