پی سی بی کا ریڈ بال ہیڈ کوچ کی تقرری کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

0
107
پی سی بی کا ریڈ بال ہیڈ کوچ کی تقرری کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال فارمیٹ کے لیے مستقل ہیڈ کوچ کی تقرری کے عمل کو جلد شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آئندہ ٹیسٹ اسائنمنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈ بال ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں اظہر محمود کو عارضی طور پر یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آئندہ ٹیسٹ سیریز نئے سال میں مارچ یا اپریل کے دوران شیڈول ہے، اسی باعث پہلے مرحلے میں فوری تقرری نہیں کی گئی، تاہم اب اس عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply