پی سی بی میں آپریشن کلین اپ، 38 کوچزبرطرف

0
262
پی سی بی میں آپریشن کلین اپ، 38 کوچزبرطرف

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آپریشن کلین اپ کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دینےوالے 38 کوچز کو برطرف کردیا ہے۔ یہ برطرفی ایک ماہ قبل تیارکردہ اجازت نامے کی روشنی میں کی گئی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا معاہدہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ برطرف کیےگئے دیگر کوچزمیں مجاہد جمشید، طیب طاہر، جمیل،شاہد علی خان، ، ہارون اور کئی دیگر شامل ہیں۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔ یہ کمیٹی مستقبل میں کوچنگ کی بہتری کے لیے سفارشات پیش کریگی۔

Leave a reply