پی ایس ایل سیزن 10میں پہلی بارکمنٹری مکمل اردومیں ہوگی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سپر لیگ کا سیزن 10 پہلی بار اردو میں کمینٹری فراہم کریگا۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیرکاکہنا ہے کہ پی ایس ایل کواردو کمنٹری کےذریعہ مداحوں کے دلوں کے قریب لایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی زبان میں لیگ کے میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے شائقین کو لطف اٹھانے کا موقع ملیگا ، جس سے اس اقدام کو لاکھوں شائقین کیساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کا موقع ملے گا۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے مزید کہا کہ مناسب وقت پر انگریزی اور اردو کمنٹری پینلز کا اعلان کیا جائیگا۔









