پی آئی اے کی پرواز میں مسافرکاائیرہوسٹس پرتشدد

ہاٹ لائن نیوز : پی آئی اے کی پیرس کی پرواز کے دوران ، ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنےپر ایئر ہوسٹس پرحملہ کردیا ، فرانسیسی پولیس نےمسافر کو گرفتار کرلیاہے۔
ایئر لائن کے ذرائع کیمطابق ، نیشنل ایئر لائن کی اسلام آباد سے پیرس کے لئے پرواز میں ایک خاتون ایئر میزبان نےمسافرکوسگریٹ نوشی کرنے سے منع کیا گیا، جس پر اسنےہوائی میزبان کو تشدد کا نشانہ بنادیا،اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیر ہوسٹس کو بچانے کی کوشش کی تھی۔
ایئر لائن کے ذرائع کیمطابق ، لینڈنگ پرفرانسیسی پولیس نے پیرس میں مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پی آئی اے نےمسافر نے بلیک لسٹ کیا ہے۔ وہ کبھی بھی پی آئی اے کی پرواز میں سفر نہیں کرسکے گا۔









