پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 4 پارٹیاں پری کوالیفائی

0
191
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 4 پارٹیاں پری کوالیفائی

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 4 پارٹیاں پری کوالیفائی

پی۔ آئی۔ اے کی نجکاری کے لیے 4 پارٹیاں پری کوالیفائی کر گئی ہیں، اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے لئے 5 پارٹیوں نے ایس۔ او۔ کیو جمع کرائے تھے جن میں سے سکروٹنی کے بعد 4 پارٹیوں نے پری کوالیفائی کر لیا ہے،جنہیں کل ورچوئل روم تک رسائی دی جائے گی، بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پی ۔آئی۔ اے کے کمرشل، لیگل اور فنانشل بریفنگ دی جائے گی۔

فنانشل اسٹیٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پی۔ آئی۔ اے کی پراپرٹیز کے بارے میں بھی ان چاروں پارٹیوں کو بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد پی۔ آئی۔ اے کی بڈنگ کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کو اس سال آخری سہ ماہی میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی ،ان پارٹیوں کو مکمل تسلی ہونے کے بعد بڈنگ میں لے جایا جائے گا۔

Leave a reply