
ہاٹ لائن نیوز : پی۔ آئی۔ اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ پیرس اور اگست میں برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کیلیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے براہ راست برطانیہ کی پروازیں2020 میں بند ہوئی لیکن اس بات کا امکان ہے کہ قومی ائیرلائن کو اسی ماہ عالمی تنظیم سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی، اجازت ملتے ہی یورپ میں سب سے پہلے پیرس کی پروازیں شروع ہوں گی۔
پاکستان سے برطانیہ ہیتھرو ائیرپورٹ کے لیے براہ راست پرواز چودہ اگست کو روانہ ہو گی جبکہ پی۔ آئی۔ اے نے یورپ اور برطانیہ کے لیے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیز کیا ہوا ہے، اس وقت سات ٹرپل سیون ساختہ طیارے آپریشنل ہیں۔









