
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا فضائی عملہ کینیڈا سے مہنگے موبائل فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
تفصیلات کیمطابق پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ فیصل مجید کینیڈا سے پرواز پی کے 782 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر 16 مہنگے فونز کے ساتھ پکڑے گئے۔
مجید کو کسٹم حکام کیجانب سے چیکنگ کے دوران جسم کے گرد لپٹے ہوئے فونز کے ساتھ پکڑا گیا۔ واقعے کے بعد پی آئی اے عملے کو تین دن میں جواب دینے کے لیے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔









