پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیاہے، اجلاس میں ملکی سیاسی امور پر غور کیا جائیگا اور اہم فیصلےکیے جائینگے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ 24 جنوری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین شرکت کریںنگے، اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائینگے، اور عوام کو درپیش مسائل اور انکے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔









