پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ، نئی سیاسی حکمتِ عملی پر غور

0
111
پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ، نئی سیاسی حکمتِ عملی پر غور

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی آزاد کشمیر شاخ کے صدر چوہدری محمد یاسین کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ شراکت داری کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اسمبلی میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہونے کے ناطے اب حکومت سازی کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسی سلسلے میں کراچی میں پارٹی کا ایک اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اس اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی، جس میں حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن کا کردار اختیار کرنے سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔

اگر پارٹی کو حکومت سازی میں کامیابی حاصل ہوئی، تو چوہدری یاسین وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

Leave a reply