پیپلز پارٹی میں جمہوریت نہیں رہی، سردار لطیف کھوسہ

0
207
پیپلز پارٹی میں جمہوریت نہیں رہی، سردار لطیف کھوسہ

ہاٹ لائن نیوز : سردار لطیف کھوسہ کی لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں کونسا ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت تھی، جنرل الیکشن میں عوام نے اپنے غصے کا اظہار ووٹ کی صورت میں کیا اورضمنی انتخابات میں بھی عوام ہمیں ووٹ دیں گے، میں نے فارم 47 پر پہرا دیا اسی طرح ضمنی انتخابات والے امیدوار بھی فارم 47 پر پہرا دیں۔

میں تو ریٹرننگ افسر کے سر پر بیٹھ گیا تھا اور فارم 47 لے کر اٹھا تھا، پیپلز پارٹی میں اب جمہوریت نہیں رہی، سندھ کے عوام اور کسان پریشان ہیں،این۔ اے 81 گجرانوالہ سے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں فارم 47 پر جعلی حکومت بنی ہے۔

Leave a reply