پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر عدالت نے جواب مانگ لیا

0
210
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر عدالت نے جواب مانگ لیا

ہاٹ لائن نیوز : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے، جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے اس لیے عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔

Leave a reply