پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چلینج

0
267
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چلینج

 
ہاٹ لائن نیوز : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،متفرق درخواست شہری منیر احمد نے دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی وزارت پیٹرولیم، وفاقی حکومت اور اوگرا کو فریق بنایا گیا۔

عدالت کا موقف ہے کہ موجودہ حکومت عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے، ان کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق نہیں ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

Leave a reply