پیسے بٹورنے والا مگرمچھ پکڑا گیا

پیسے بٹورنے والا مگرمچھ پکڑا گیا
ہاٹ لائن نیوز : امریکی مگرمچھ کے پیٹ میں سکے موجود ہونے پر چڑیا گھر میں کہرام مچ گیا۔ آپریشن کے دوران مگرمچھ کے پیٹ سے 70 سکے نکالے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے امریکہ کے مقامی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید چمڑے والے مگرمچھ کو تحویل میں لے لیا ہے۔
سفید چمڑی اور نیلی آنکھوں والے مگرمچھ کے پیٹ میں سکوں کی موجودگی کی اطلاع پر عملے نے فوری طور پر آپریشن کی تیاری کی جس کے بعد مگرمچھ کے پیٹ سے 70 سکے نکال لیے گئے۔
چڑیا گھر میں خون کے معمول کے ٹیسٹ کے لیے 10 مگرمچھوں سے خون نکالا گیا، بعد ازاں ٹیسٹ سے سفید چمڑی والے مگرمچھ کے پیٹ میں سکوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
دوسری جانب انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ اور دیگر چیزیں پارک کے پانی میں نہ پھینکیں کیونکہ اس سے مگرمچھوں اور دیگر جانوروں کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔









