پھل اور سبزیاں محفوظ کرنے کا طریقہ

0
196
پھل اور سبزیاں محفوظ کرنے کا طریقہ

پھل اور سبزیاں محفوظ کرنے کا طریقہ

گھریلو خواتین پھل اور سبزیوں کو زیادہ دیر تک تازہ اور محفوظ رکھنے کے لیے کھلی ہوا یا فریج میں رکھتی ہیں لیکن یہ عمل دیرپا اور صحت مند نہیں ہوتا، بلوچستان میں خواتین پھل اور سبزیوں کو بغیر کسی کیمیکل کے خشک کرنے کے لیے ایسے طریقے پر عمل کرتی ہیں جس سے ان کو کافی دن تک نہ صرف استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کی غذائیت بھی برقرار ہی رہتی ہے، پھل اور سبزیوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کوئٹہ کی خواتین کو سورج کی روشنی کے ذریعے انہیں ایک خاص طریقے سے خشک کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے جس کو سیکھنے کے بعد یہ خواتین اپنا کاروبار بھی کرتی ہیں۔

ان کو قدرتی طریقے سے کاٹ کر اور چھیل کر دھوپ میں سُکھانے سے ایک تو یہ ضائع نہیں ہوتے اور یہ صحت کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں، ان پھل اور سبزیوں کو کچھ دن 1 خاص درجہ حرارت تک سکھایا جاتا ہے اس کے بعد ایک ٹیسٹر کی مدد سے معائنہ کر کے سورج کی روشنی سے ہٹایا جاتا ہے اور سائے میں رکھ دیا جاتا ہے تاکہ اس میں موجود غذائیت موجود رہے، اس کے بعد ان اشیاء کو پلاسٹک بیگس میں  محفوظ کر کے بازار میں  فروخت کیا جاتا ہے۔

Leave a reply