پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدور ٹرین نے کچل ڈالے

0
223
پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدور ٹرین نے کچل ڈالے

ہاٹ لائن نیوز : ٹرین کی پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے ضلع پلکاڈ میں پیش آیا جہاں 2 خواتین سمیت 4 صفائی کارکن اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مزدوروں کی موت اس وقت ہوئی جب وہ پٹریوں کی صفائی کر رہے تھے جب تیز رفتار ٹرین کیرالا ایکسپریس نے ان کو ٹکر مار دی جس سے 4 مزدور ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرین کیرالہ سے دارالحکومت نئی دہلی جا رہی تھی، جائے وقوعہ سے 3 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ چوتھے شخص کی تلاش جاری ہے، جس سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ شدید اس شخص نے بھرتھ پوزادریا میں چھلانگ لگالی تھی۔

پولیس کیمطابق مزدوروں کا تعلق ریاست تامل ناڈو سے ہے اور ہوسکتا ہے کہ انہوں نے قریب آنے والی ٹرین کو نہیں دیکھا جس کیوجہ سے حادثہ پیش آیا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply